Urdu
تازہ ترین دنیا

عمرہ زائرین کے لئے روانگی سے قبل کورونا ویکسین کی رجسٹریشن لازمی قرار

سعودی وزارت حج و عمرہ نے بیرون ممالک سے آنے والے عمرہ زائرین کے لئے روانگی سے بہتر گھنٹے قبل کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین کی رجسٹریشن لازمی قرار دے دی ۔

سعودی وزارتِ حج و عمرہ نے بیرون ممالک سے آنے والے عمرہ زائرین کے لئےسعودی وزارت داخلہ کی ویب سائٹ پرکورونا وائرس سے بچاؤکی ویکسینیشن کے بارے میں معلومات لازمی فراہم کرنے کی تاکید کی ہے۔

سعودی وزارت حج و عمرہ نے واضح کیا ہے کہ سعودی عرب میں کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین فائزر بائیوٹک، ایسٹرازنیکا، جانسن اینڈ جانسن اور موڈرنا ویکسین فراہم کی جا رہی ہیں اس کے علاوہ عالمی ادارہ صحت کی جانب سے منظور کردہ سائنوویک اور سائنوفام کو بھی سعودی عرب میں منظور کیا گیا ہے ایسے عمرہ زائرین جو کورونا وائرس سے بچاؤ کی دونوں خوراکیں لے چکے ہیں ان کو قرنطینہ نہیں کیا جائے گا تاہم سنگل ڈوز کے حامل زائرین کو پانچ دن قرنطینہ میں گزارنے ہونگے۔

Related posts

عالمی جوہری توانائی ایجنسی کے سربراہ کی دورہ یوکرین کی پیشکش

Hassam alam

امریکا میں خوفناک بگولوں نے تباہی مچادی، حادثات میں 84 افراد ہلاک

Rauf ansari

نئی ریفائنری پالیسی کو حتمی شکل دی جا رہی ہے، حماد اظہر

Hassaan Akif

Leave a Comment