Urdu
پاکستان تازہ ترین

این سی او سی کا مشترکہ اجلاس آج ہوگا

اسلام آباد: این سی او سی کا مشترکہ اجلاس آج پھر ہوگا،،کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر اجلاس میں نئی پابندیوں کے حوالے سے فیصلے متوقع ہیں۔

این سی او سی کے خصوصی اجلاس میں صوبائی وزرائے تعلیم و صحت شرکت کریں گے،اجلاس میں کورونا وبا کی صورتحال اورکیسز میں اضافے کے حوالے سے نئی پابندیوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا،تعلیمی اداروں، عوامی اجتماعات اور شادی ہالز میں این پی آئیز کے نفاذ کاجائزہ لیا جائے گا۔

اجلاس میں تعلیمی اداروں میں کورونا کیسز میں اضافے کی صورتحال زیر غور آئے گی،،طبی عملے میں کورونا کی شرح تشویشناک حد تک بڑھنے سے پیدا شدہ صورتحال پر بھی غور ہوگا۔ ذرائع کے مطابق کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر نئی پابندیوں کے فیصلے متوقع ہیں۔

Related posts

چٹاگانگ ٹیسٹ، تیسرے روز کھیل کے اختتام پربنگلہ دیش کے 4 وکٹوں کے نقصان پر 39 رنز

Hassaan Akif

کسان کارڈ کے اجراء سے کسانوں کو سہولیات ملیں گی، عمران خان

Rauf ansari

نوکوٹ: خواتین کا اغواء و زیادتی، بااثر ملزمان کا ریمانڈ

Hassam alam

Leave a Comment