کراچی میں رات گئے مبینہ پولیس مقابلوں کےدوران چارملزمان ہلاک ہوگئے۔ کراچی میں ناردرن بائی پاس پر اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل کا کار لفٹرگروہ سے مقابلہ ہوا جس میں دو ملزمان مارے گئے۔
دوسری جانب گلشن معمار میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں دو ملزمان ہلاک ہوگئے۔ شاہ لطیف اور سچل میں دو ملزمان گرفتار،گلستان جوہر میں سماجی کارکن فاروق قائم خانی کے قتل میں ملوث دوست کو گرفتار کرلیا ملزم نے دوران تفتیش قتل کا اعتراف کرلیا ہے۔
