Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

خرم شیر زمان کا سندھ میں گورنر راج لگانے کی خواہش کا اظہار

کراچی: خرم شیر زمان نے چھ ماہ کے لیے صوبے میں گورنر راج لگانے کی خواہش ظاہر کردی ۔ پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت فیل ہے۔ چاہتا ہوں سندھ میں چھ ماہ کے لیے گورنر رول کا نفاذ کیا جائے ۔

خرم شیر زمان نے سندھ حکومت کی مبینہ بد عنوانیوں کے حوالے سے آڈیٹر جنرل کی رپورٹ پر وزیر اعظم، نیب اور ایف آئی اے کو خط لکھنے کا عندیہ بھی دے دیا۔

سندھ اسمبلی کمیٹی روم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پارلیمانی لیڈر خرم شیر زمان نے آڈیٹر جنرل رپورٹ میں ظاہر کی گئی بد عنوانیوں پر حکومت سندھ اور سندھ کے محکموں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ اے جی رپورٹ میں صحت ، تعلیم ، ایکسائز سمیت دیگر محکموں میں اربوں روپے کی بے ضابتگیاں سامنے آئی ہیں ۔

پارلیمانی لیڈر سندھ اسمبلی کا کہنا تھا کہ کراچی سندھ کا حصہ اور صوبے کا دل ہے، اسے کبھی الگ نہیں کیا جاسکتا ، تحریک انصاف پورے صوبے کے عوام کی لڑائی لڑ رہی ہے ۔ خرم شیر زمان نے خواہش ظاہر کی کہ سندھ حکومت صوبے کی ترقی اور بڑھتے جرائم روکنے میں ناکام ثابت ہورہی ہے، صوبے میں چھ ماہ کے لیے گورنر راج نافذ ہونا چاہیے ۔

خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے اسمبلی کے باہر لوگوں کو سیٹنگ کے ساتھ دھرنے پر بٹھایا ہوا ہے، انہوں نے کہا کہ ان کا دامن صاف ہے تو پبلک اکاؤ نٹس کمیٹی ہمارے حوالے کریں۔

Related posts

پنجاب اسمبلی لابی کے دروازے بند، لیگی رہنماؤں کا احتجاج

Rauf ansari

تحریک عدم اعتماد، قومی اسمبلی کا اجلاس 21 مارچ کو بلانے کا گرین سگنل

Hassam alam

عدم اعتماد کے محاذ پر اپوزیشن کو بدترین شکست دیں گے

Hassam alam

Leave a Comment