Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

اگلے سال تک بلاک چین 20 ارب کی مارکیٹ بن جائے گی ، شبلی فراز

اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز کا کہنا ہے کہ 2024 تک بلاک چین 20 ارب کی مارکیٹ بن جائے گی۔ الیکٹرانک ووٹنگ مشین میں بھی بلاک چین ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے۔ ای ٹیکنالوجی کے استعمال سے ووٹنگ شفاف ہوسکتی ہے۔

اسلام آباد میں بلاک چین سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے شبلی فراز کا کہنا تھا کہ وزارت سائنس نے ٹیکنالوجی کے استعمال کی طرف جانے کیلئے اہم اقدام اٹھائے ہیں۔ وزارت سائنس نے ای وی ایم بنائی اور سائنس انوویشن پالیسی بنائی۔ ای ٹیکنالوجی کے استعمال سے ووٹنگ شفاف ہوسکتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 2024 تک بلاک چین 20 ارب کی مارکیٹ بن جائے گی۔ دو سو کے قریب ممالک کسی نہ کسی طرح اپنے سسٹم میں بلاک چین کو شامل کر چکے ہیں۔ بینک بلاک چین کو استعمال کر کے 8 سے 10 ارب سالانہ بچا سکتے ہیں۔ حکومت شفافیت اور احتساب کیلئے بلاک چین ٹیکنالوجی پر کام کر رہی ہے۔

شبلی فراز کا کہنا تھا کہ وزارت سائنس کی ماتحت یونیورسٹیوں میں بلاک چین ٹیکنالوجی پائلٹ منصوبہ شروع کررہے ہیں۔ تینوں یونیورسٹیوں کی ڈگریوں کو بلاک چین ٹیکنالوجی پر لائیں گے۔

Related posts

وزیراعظم کےپاس گورنر کو ہٹانے کا صوابدیدی اختیار نہیں، عمر سرفراز چیمہ

Zaib Ullah Khan

وزیر اعظم عمران خان کے لیے انٹرنیشنل اسپورٹس پرسنیلٹی ایوارڈ کا اعلان

Hassaan Akif

وزیر اعظم عمران خان جائیدادیں بنانے اقتدار میں نہیں آئے، اسد عمر

Hassaan Akif

Leave a Comment