Urdu
تازہ ترین دنیا

بھارتی ریاست کرناٹک میں گورنمنٹ پری یونیورسٹی کالج میں حجاب پر تنازع

نئی دہلی: بھارتی ریاست کرناٹک میں گورنمنٹ پری یونیورسٹی کالج میں حجاب پر تنازع جاری ہے۔ پرنسپل نے مسلم لڑکیوں کو داخل ہونے سے منع کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست کرناٹک کے ضلع ادیپی میں سرکاری گرلز کالج انتظامیہ اور مسلمان لڑکیوں کے درمیان حجاب پر تنازع جاری ہے۔ چند ہفتے کالج پرنسپل نے با حجاب لڑکیوں کو کالج داخل ہونے کی اجازت نہیں د ی تاہم لڑکیوں نے حجاب اتارنے سے انکار کردیا۔ مسلمان لڑکیاں احتجاجا سیڑھیوں بیٹھ جاتی ہیں۔

گورنمنٹ پری یونیورسٹی کالج کی پرنسپل مسلمان لڑکیوں کے والدین کی میٹنگ کیلئے بلایاہے۔ دوسری جانب مسلم خواتین کی تنظیم گرلز اسلامک آرگنائزیشن اور طلبہ تنظیم کیمپس فورٹ آف انڈیا (سی ایف آئی) نے کالج انتظامیہ کے اقدام کو یک طرفہ قرار دیتے ہوئے مذکورہ خواتین کو کلاسز رومز میں آنے کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

Related posts

ای وی ایم سے خوفزدہ اپوزیشن کو اپناسیاسی مستقبل تاریک نظر آرہا ہے، عثمان بزدار

Rauf ansari

اسٹاک مارکیٹ میں ملا جلا رجحان، ڈالر اور سونے کی قیمت میں اضافہ

Zaib Ullah Khan

مسجد نبوی واقعے پر عمران نیازی معافی مانگیں، رانا ثنااللہ

Rauf ansari

Leave a Comment