Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

حکومت پر تنقید کرنے والے پی ٹی آئی رکن نورعالم خان پی اے سی سے فارغ

اسلام آ باد: قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی نور عالم خان کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی سے نکالنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نور عالم خان کو پی اے سی کی سب کمیٹیوں سے بھی فارغ کردیا گیا۔

حکومتی پالیسیز پر تنقیدکرنے والے پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی نور عالم خان کو پی اے سی کی سب کمیٹیوں سے بھی فارغ کردیا گیا ۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے پی اے سی سے نکالنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ۔ پی اے سی سرکلر کے مطابق نور عالم خان کی جگہ ڈاکٹر حیدر علی خان کو رکن بنادیا گیا ہے ۔

حکومتی رکن اسمبلی نے پی اے سی سے نکالنے جانے کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ تین سال سے پارلیمانی پارٹی اور پارلیمنٹ میں اپنی آواز بلند کر رہا ہوں۔ جن لوگوں نے انہیں ووٹ دیا انہیں انکی کوئی فکر نہیں ہے ، وہ سمجھتے ہیں کہ ہم غلام ہیں اور اپنی آواز بلند نہیں کریں گے تاہم وہ غلطی پر ہیں۔

Related posts

مری میں جاں بحق پولیس افسر کی آخری گفتگو سامنے آگئی

Hassaan Akif

حصص بازار کے 100 انڈیکس میں 588 پوائنٹس کا اضافہ

Rauf ansari

اسلام آباد ایئرپورٹ پر منی لانڈرنگ کی کوشش ناکام

Hassaan Akif

Leave a Comment