Urdu
تازہ ترین کاروبار

حصص بازار میں مسلسل تیسرے روز مندی، 100 انڈیکس میں 600 پوائنٹس کی کمی

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے مسلسل تیسرے روز مندی چھائی رہی۔ 600 سے زائد پوائنٹس کی کمی سے مارکیٹ 45ہزار کی حد سے نیچے چلی گئی۔

حصص بازار میں مسلسل تیسرے روز مندی کا رجحان رہا جس کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس 45ہزار کی حد گنوا بیٹھا۔ 100 انڈیکس 673پوائنٹس کی کمی سے 44 ہزار833 پربندہوا۔ آج مارکیٹ کی بلند ترین سطح 45,575جبکہ کم ترین سطح 44,734 رہی-مندی کے باعث آج مارکیٹ میں 1عشاریہ 48فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

آج دن بھر مجموعی طور پر376 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا- 302کمپنیوں کے شیئرزکی قیمتوں میں کمی جبکہ صرف57 کے شیئرزکی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

Related posts

خواتین کی وڈیو بناکر ہراساں کرنے والا سینیٹ کا 18 گریڈ کا افسر معطل، مقدمہ درج

Rauf ansari

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا شہباز گل کی گرفتاری پر ہنگامی اجلاس طلب

Nehal qavi

کسی کیمپ کا حصہ بنے بغیر اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں،شاہ محمود قریشی

ibrahim ibrahim

Leave a Comment