Urdu
تازہ ترین دنیا

بیت اللہ شریف کی چھت پر مرمت کا کام مکمل کرلیا گیا

ریاض: بیت اللہ شریف کی چھت پر مرمت کے کام کا عمل مکمل کر لیا گیا۔ بیت اللہ شریف کی چھت پر نصب سنگ سنگ مر مر کی ٹائلز سطحوں کو ہموار کرنے سمیت دیگر امور کو انجام دیا گیا ۔

مسجد الحرام کی انتظامیہ کے مطابق ہر ہفتے جہاں اللہ کے گھر کی چھت کی صفائی کا عمل کیا جاتا ہے وہیں بیت اللہ کی چھت کی مرمت کا فریضہ بھی انجام دیا جاتا ہے۔ بیت اللہ شریف کی چھت پر نصب سنگ مر مر کی ٹائلز کی سطحوں اور ان کے درمیان پڑنے والی دراڑوں کو مرمت کیا گیا۔

بیت اللہ کی چھت 80 مربع میٹر ہے جس پر سنگ مر مر کی متعدد ٹائلز نصب ہیں جن کی دیکھ بھال کی جاتی ہے جس کو ماہر کاریگر انجام دیتے ہیں۔

Related posts

پیپلزپارٹی نے 13 سالوں میں کراچی کو کچھ نہیں دیا

Hassam alam

مسلم لیگ ن کی پیکا ایکٹ میں ترامیم کے خلاف درخواست ناقابل سماعت قرار

ibrahim ibrahim

ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح 42.70 فیصد رہی، ادارہ شماریات

Nehal qavi

Leave a Comment