Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین کاروبار

ملک بھر میں بجلی 99 پیسے فی یونٹ سستی، کراچی والے محروم رہیں گے

اسلام آباد: نیپرا کی جانب سے بجلی 99 پیسے فی یونٹ سستی کردی گئی۔اطلاق فروری، مارچ اور اپریل 2021 کے عرصے پر لاگو ہو گا ۔ صارفین کو 22 ارب 48 کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا۔

نیپرا نے بجلی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق بجلی مالی سال 2021 کی آخری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں سستی کی گئی ہے۔ بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق یکم فروری 2022 سے ہوگا ۔کمی سے صارفین کو 22 ارب 48 کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا۔ریلیف کا اطلاق دو سو یونٹ سے زیادہ یونٹس استعمال کرنے والے صارفین کو حاصل ہو گا۔

نیپرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق کمی کا ریلیف 3 ماہ کیلئے ملے گا تاہم قیمتوں میں کمی کا اطلاق لائف لائن، پروٹیکڈ اور کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔

Related posts

امریکی جوہری تحقیقی ادارے کا چاند پر بجلی گھر بنانے کا منصوبہ

Rauf ansari

لانگ مارچ میں توڑ پھوڑ ، شاہ محمود قریشی سمیت 38 ملزمان کی عبوری ضمانت میں توسیع

Hassam alam

Leave a Comment