اسلام آباد: کے الیکٹرک نے دسمبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی فی یونٹ ایک روپے اناسی پیسے سستی جبکہ سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا کو جمع کرادی،دونوں درخواستوں پر سماعت دو فروری کو کی جائے گی۔
کے الیکٹرک نے دسمبرکی فیول ایڈجسٹمنٹ کیلئے درخواست نیپرا کو جمع کرادی،کے الیکٹرک کی درخواست پر 2 فروری کو سماعت کی جائے گی جبکہ سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا کو جمع کرادی،فی یونٹ بجلی 3روپے 12پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست کی گئی ہے، درخواست دسمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں جمع کرائی ہے،درخواست پر سماعت یکم فروری کو کی جائےگی۔
