پاکستان نےانڈرنائنٹین ورلڈکپ گروپ سی سے کوارٹرفائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ قومی ٹیم نےدلچسپ مقابلے کے بعد افغانستان کو چوبیس رنزسے ہرادیا۔ پاکستان جونیئرز نے نو وکٹوں کے نقصان پردوسوانتالیس رنزبنائے۔ افغان ٹیم نووکٹیں کھو کردو سوپندرہ رنز بناسکی۔ معاذ صداقت آل راؤنڈ پرفارمنس پربہترین کھلاڑی قرارپائے۔
برائن لارا اسٹیڈیم ٹرینیڈاڈ میں افغانستان کے خلاف پاکستان انڈرنائنٹین نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا انتخاب کیا اورمقررہ پچاس اوورز میں نووکٹوں کے نقصان پر دوسوانتالیس رنز بنائے۔ عبدافصیح اڑسٹھ، محمدشہزاد تینالیس اورکپتان قاسم اکرم نے اڑتیس رنز بنائے۔ اختتامی اوورز میں معاذ صداقت نے سینتیس گیندوں پرناقابل شکست بیالیس رنز اسکور کیے۔ افغانستان کےاظہارالحق نوید نے تین، نور احمد اورنویدزردان نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔
دو سوچالیس رنزہدف کے تعاقب میں افغان ٹیم نو وکٹیں کھوکردو سو پندرہ رنزبناسکی۔ بلال سعیدی بیالیس اور اعجاز احمدزئی نے انتالیس رنزبنائے۔ پاکستان کے اویس علی نے تین، قاسم اکرم نے دو اورمعاذ صداقت نے ایک وکٹ لی۔ پاکستان زمبابوے اورافغانستان کوہراکرکوارٹرفائنل میں پہنچ گیا اورگروپ سی میں آخری میچ ہفتے کوپاپوانیوگنی سے کھیلےگا۔ ہفتے کوافغانستان اورزمبابوے میچ بھی ہوگا جس کی فاتح ٹیم فائنل آٹھ میں جگہ بنائے گی۔
