Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

گورنر سندھ نے گرین لائن بس پر حملے کو افسوس ناک قرار دے دیا

کراچی: گورنر سندھ عمران اسماعیل کا گرین لائن بس پر حملہ کے نوٹس لیتے ہوئے حملےکو انتہائی افسوس ناک قرار دے دیا۔

اپنے بیان میں گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ کراچی کی عوام کو طویل عرصہ کے انتظار کے بعد پر آسائش اور آرام دہ سروس مہیا کرنے کےلئے وفاقی حکومت کی جانب سے گرین لائن بس سروس فراہم کی گئی تھی، اس منصوبہ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی جو انتہائی تشویش ناک عمل ہے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ گرین لائن بس پر پتھراؤ کی انکوائری ہونی چاہے۔

دوسری جانب کراچی پولیس نے دو دن قبل ہوئے واقعے پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ گرین لائن بس سروس کے اطراف کچی آبادی میں رہائش پذیر دو تین چھوٹے بچوں نے شرارتا گرین لائن بس پر پتھراو کیا۔ واقعے کے بعد ایس ایس پی سینٹرل نے موقع پرپہنچ کر فوری طور پر متعلقہ ایس ایچ او کو پتھراو کرنے والے بچوں کی تلاش کی ہدایت کی۔

روٹ پر لگنے والے تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز کو روٹ کے اطراف پولیس پیٹرولنگ بڑھانے اور اطراف کے علاقوں میں اس طرح کی سرگرمیوں سے باز رہنے کے نوٹس بھی جاری کئے جا رہے ہیں۔

Related posts

کے پی میں جے یو آئی کی حکومت کے وقت فواد چوہدری پیدا بھی ‏نہیں ہوئے تھے، حافظ حمد اللہ

Hassaan Akif

وزیراعظم عمران خان کا نمبرز پورے ہونے کا دعویٰ

Rauf ansari

آسٹریلیوی اسپن باؤلنگ کنسلٹنٹ فواد احمد کورونا کے شکار

Zaib Ullah Khan

Leave a Comment