Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

ملک میں 24 گھنٹوں میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 13 فیصد رہی

اسلام آباد : کورونا وائرس مزید20ا فراد کی جان لے گیا جس کے بعد جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 30 ہزار تک پہنچ گئیں ہے ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 58ہزار334 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 7ہزار586 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 13 فیصد رہی۔

این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد 29ہزار 97 ہو چکی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 13 لاکھ67 ہزار 605 تک پہنچ چکی ہے ۔ 24 گھنٹوں کے دوران 647 افراد کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے جس کے بعد ملک میں وبا سے شفایاب ہونے والے افراد کی تعداد 12 لاکھ 68 ہزار 245 ہو گئی ہے۔

سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 5 لاکھ 23 ہزار 774، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 84 ہزار 455، پنجاب میں 4 لاکھ 62 ہزار 323، اسلام آباد میں ایک لاکھ 17 ہزار 436، بلوچستان میں 33 ہزار 910، آزاد کشمیر میں 35 ہزار 218 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار 489 ہو گئی ہے۔

Related posts

وزیراعظم سےامریکی سینیٹ کے وفد کی ملاقات

Hassaan Akif

پیپلزپارٹی کا ملک میں گیس کے بحران پر شدید تحفظات کا اظہار

Hassam alam

کراچی میں موسم سرما کی پہلی بارش کا امکان

Hassam alam

Leave a Comment