Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین جرائم

اسلام آباد ایئرپورٹ: سعودیہ جانے والےمسافر سے 6کلو ہیروئن برآمد

اسلام آباد:ایئرپورٹ پر اے ایس ایف کی کارروائی میں بیرون ملک منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی گئی۔

رپورٹ کے مطابق سعودیہ جانے والے مسافر سے 6 کلو 330گرام آئس ہیروئن برآمد ہوئی، مالاکنڈ کا رہائشی میر سجاد پی آئی اے کی پرواز پی کے 9245 پر دمام جانا چاہتا تھا۔ دوران اسکریننگ مسافر کے بیگ کی تہ میں آئس ہیروئین کی نشاندہی ہوئی۔

آئس ہیروئین کو ملزم نے انتہائی مہارت سے بیگ، میں چھپا رکھا تھا، اے ایس ایف نے مزید قانونی کارروائی کے لیے ملزمان کو منشیات سمیت اے این ایف کے حوالے کردیا۔

Related posts

پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی

Rauf ansari

بھارت کے یوم آزادی پر کشمیری مقبوضہ کشمیر اور دنیا بھر میں یوم سیاہ منا رہے ہیں

Nehal qavi

اپوزیشن اراکین کو خطرات، انصارالسلام کا سیکیورٹی دینے کا فیصلہ

Rauf ansari

Leave a Comment