Urdu
تازہ ترین دنیا

امریکی صدر کی یورپی اتحادیوں سے یوکرین میں کشیدگی پرگفتگو

مغربی طاقتوں نے روس کے خطرے کے خلاف اتحاد کا اعلان کردیا،پینٹاگون کے مطابق آٹھ ہزار پانچ سو سے زائد امریکی فوجی یوکرین میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر مختصر نوٹس پر تعیناتی کے لیے ہائی الرٹ ہیں۔

امریکی صدر بائیڈن نے یورپی اتحادیوں کے ساتھ ویڈیو لنک پر یوکرین میں کشیدگی کے حوالے سے بات چیت میں کہا کہ مغربی طاقتوں کا مقصد روس کے اقدامات کے خلاف مشترکہ حکمت عملی بنانا ہے،برطانیہ نے روس کو خبردار کیا ہے کہ اگر کوئی دراندازی کی گئی تو پابندیاں لگائی جائیں گی۔ روس نے یوکرین پر حملہ کرنے کے منصوبے کی تردید کی ہے۔

پینٹاگون کے پریس سکریٹری جان کربی نے کہا کہ خود یوکرین میں تعیناتی کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ نیٹو کے کچھ ارکان، جن میں ڈنمارک، اسپین، فرانس اور ہالینڈ شامل ہیں، پہلے ہی خطے میں دفاع کو مضبوط بنانے کے لیے لڑاکا طیارے اور جنگی جہاز مشرقی یورپ بھیجنے کی منصوبہ بندی پر غور کر رہے ہیں۔ صدر بائیڈن کے ساتھ ویڈیو کال میں برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن، فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون، جرمن چانسلر اولاف شولز، اٹلی کے وزیر اعظم ماریو ڈریگی، پولینڈ کے صدر آندریج ڈوڈا اور نیٹو کے سربراہ جینز اسٹولٹنبرگ شامل ہوئے۔

Related posts

اسلام آباد پولیس کا شہباز گل کے ڈرائیور کے گھر چھاپہ

Hassam alam

امریکی وزیردفاع لائڈ آسٹن کورونا کا شکار بن گئے

Rauf ansari

ہفتے میں 2 دن لاہور قیام کیا کروں گا،عمران خان

ibrahim ibrahim

Leave a Comment