Urdu
پاکستان تازہ ترین

شہزاد اکبر کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے،عطا اللہ تاڑر

لاہور: مسلم لیگ ن کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری عطا اللہ تاڑر نے شہزاد اکبر کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا مطالبہ کردیا۔ کہتے ہیں وزیر اعظم کا خطاب ہارے ہوئے شخص کا تھا انہوں نے خطاب میں توہین عدالت کی ہے۔ غیر ملکی فنڈنگ کیس میں ان پر آرٹیکل باسٹھ تریسٹھ لگتا ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران ڈپٹی سیکرٹری جنرل نون لیگ عطاء اللہ تارڑ نےکہا کہ شہزاد اکبر کے استعفے سے کام نہیں چلے گا۔۔۔ اس ملک کی تباہی کے ذمہ دار وہ ہیں، شہزاد اکبر نے ایسٹ ریکوری یونٹ کے نام پر اربوں روپے کے غیر قانونی اثاثے بنائے۔

عطا اللہ تارڑ نے ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کرپشن کے اعتبار سے 140 ویں نمبر پر پہنچ گیا ہے۔ آٹا چینی، ادویات ایل این جی میں اربوں روپے کے ڈاکے ڈالے گئے۔ نون لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ عمران خان نے فارن فنڈنگ کیس میں آرٹیکل باسٹھ تریسٹھ کے مرتکب ہوئے ہیں۔ یہ سڑکوں پر نکلے تو انہیں عوام کے غصے کے بارے میں لگ پتہ جائے گا۔

Related posts

منی لانڈرنگ:شہبازاور حمزہ کے خلاف مقدمے کا چالان عدالت میں جمع

ibrahim ibrahim

پہلا ٹی 20، پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو جیت کے لیے 201 رنز کا ہدف دے دیا

Hassaan Akif

شوکت ترین کی آڈیو کٹ پیسٹ کی گئی ہے، اسد عمر

Hassam alam

Leave a Comment