Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین عدالتیں و مقدمے

نواز شریف اور جہانگیر ترین کی تاحیات نا اہلی کے خلاف سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر

اسلام آباد: نواز شریف اورجہانگیر ترین کی تاحیات نا اہلی کے خلاف سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر کردی گئی۔

صدر سپریم کورٹ بار احسن بھون کی جانب سے تاحیات نا اہلی کیخلاف درخواست دائر کی گئی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ تاحیات نااہلی کے اصول کا اطلاق صرف انتخابی تنازعات میں استعمال کیا جائے۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ آرٹیکل 184/3 کے اختیار کے تحت سپریم کورٹ بطور ٹرائل کورٹ امور انجام نہیں دے سکتی، آرٹیکل 184 کی شق تین کے تحت عدالتی فیصلے کیخلاف اپیل کا حق نہیں ملتا، اورعدالتی فیصلے کیخلاف اپیل کا حق نہ ملنا انصاف کے اصولوں کے منافی ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ اپیل کے حق کے بغیر تاحیات نا اہلی متعلقہ حلقہ کے ووٹرز کے بنیادی حقوق کی بھی خلاف ورزی ہے، اپیل کے حق کے بغیر تاحیات نا اہلی بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ سپریم کورٹ نے عدالتی فیصلوں میں آرٹیکل 62 ون ایف کے اطلاق کے پیرامیٹرز طے کیے، آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت جو الیکشن چیلنج ہو صرف اسکو ہی کالعدم کیا جائے۔

Related posts

آئندہ ترقیاتی بجٹ: 2 ہزار 184 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز

Zaib Ullah Khan

حمزہ شہباز کے حلف کے لیے صدر پاکستان کو نمائندہ مقرر کرنے کی ہدایت

ibrahim ibrahim

فیاض الحسن چوہان کی پنجاب کابینہ میں انٹری

Hassam alam

Leave a Comment