Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

بہت جلد پیپلزپارٹی کےپاس سندھ حکومت نہیں رہے گی، اسد عمر

کراچی: کراچی کے علاقے صدر میں آگ سے جل جانے والی کووپریٹو مارکیٹ کے تاجروں کو دوبارہ دکانیں الاٹ کردی گئیں۔

کووپریٹو مارکیٹ کی بحالی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئےوفاقی وزیر اسد عمر سندھ حکومت پر برس پڑےکہا کہ بہت جلد پیپلزپارٹی کےپاس سندھ حکومت نہیں رہے گی، کراچی کےلوگ بوندبوند پانی کےلیےترستےہیں، جدیدٹرانسپورٹ، ریلوےاورپانی کی ذمہ داری اب وفاق اپنے سر لےگا،وفاقی وزیرنےمردم شماری میں سیاست پربھی سیاسی مخالفین کوتنقیدکانشانہ بنایا۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ تبدیلی کا ترانہ سن کر خون گرم ہوجاتا ہے، سمجھ نہیں آتا کراچی والے کب تک حقوق کیلئے آواز اٹھاتے رہیں گے۔

گورنر سندھ نےمزید کہا کہ وزیراعظم نےکامیاب جوان پروگرام کا آغاز کیا ہے،دکانوں کوچلانےکےلیے قرض لیے جاسکتے ہیں،اس لیےنوجوان درخواست جمع کرائیں۔

Related posts

ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 1.35فیصد تک آگئی

Rauf ansari

پہلا ون ڈے، پاکستان نے نیدرلینڈ کو16رنزسے ہرادیا

Nehal qavi

مسلم لیگ ن نے ایک بار پھر اسٹیٹ بینک سے متعلق حکومتی بل مسترد کردیا

Hassaan Akif

Leave a Comment