Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

سینیٹر شیری رحمان کا گورنر خیبرپختونخوا سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

اسلا م آباد: نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے گورنر خیبر پختونخواہ سے مستعفی ہونے اوروفاقی حکومت سے صدارتی نظام سے متعلق گورنر کے بیان کی وضاحت کا مطالبہ کردیا۔

سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ‏ گورنر خیبر پختونخواہ شاہ فرمان کا صدارتی نظام نافذ کرنے متعلق بیان قابل مذمت ہے،وفاقی حکومت گورنر خیبر پختونخواہ کے بیان کی وضاحت دے،ان کا صدارتی نظام کے حق میں بیان غیر جمہوری اور غیر آئینی ہے۔

شیری رحمان نے کہا کہ گورنر آئینی اور پارلیمانی عہدہ ہے، تحریک انصاف کی جماعت کا نہیں، پی ٹی آئی اب ثابت کرنے میں مصروف ہے کہ ان کو نظام اچھا نہیں ملا، کل کو کہیں گے ہم کو حکومت کرنے کیلئے ملک بھی اچھا نہیں ملا، حکومت اپنی نااہلی اور ناکامی کا ملبہ پارلیمانی نظام پر ڈال کر بری الذمہ نہیں ہو سکتی۔

Related posts

کاکول اکیڈمی میں145 ویں پی ایم اے لانگ کورس پاسنگ آؤٹ پریڈ

Rauf ansari

عامر لیاقت کی میت بغیر پوسٹ مارٹم ورثا کے حوالے

ibrahim ibrahim

سب سے زیادہ خطرہ مجھے اور مولانا فضل الرحمان کو ہے، شیخ رشید

ibrahim ibrahim

Leave a Comment