Urdu
تازہ ترین کاروبار

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کی سمری مسترد کر دی ہے ۔

وزیراعظم ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق عمران خان نے پٹرول11روپے، ڈیزل 14 روپے بڑھانے کی سمری کو عوامی مفاد میں مسترد کردیا۔ آئندہ 15 دن کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رہیں گی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پوری دنیا میں بڑھتی مہنگائی کی وجہ سے تیل کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں لیکن عوام کو اس مہنگائی سے بچانے کے لئے حکومت ہر ممکن کوشش کرے گی۔ اس وقت حکومت اس بڑھتی قیمت کا بوجھ اپنے اوپر لے گی اور عوام کو آزادی بوجھ سے بچانے کی کوشش کرے گی۔

Related posts

حصص بازار کا 100 انڈیکس 5 پوائنٹس کمی سے 45 ہزار77پر بند

Rauf ansari

راشد منہاس شہید کی والدہ انتقال کر گئیں

Hassaan Akif

ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، 194 روپے کا ہوگیا

Hassam alam

Leave a Comment