Urdu
پاکستان تازہ ترین

کراچی میں آج تیز گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان

کراچی میں آج دوپہر سے تیز گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے،آج دوپہر سے بلوچستان اور سندھ کی ساحلی پٹی پر گرد آلود ہوائین چلینگی۔ ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ آج کراچی میں شمال مغرب سے گرد آلود تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے جس کے باعث دو دن سردی بڑھ جائے گی۔

کراچی میں ہوا کی رفتار 50 کلو میٹر فی گھنٹہ تک ہوسکتی ہے، کچھ علاقوں میں 60 تا 65 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائوں کے جھکڑ بھی چل سکتے ہیں۔ محکمہ موسمیات کی شہریوں کو احتیاط کی ہدایت کی ہے۔

آج کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہونے کا امکان ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 90 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

Related posts

اسپیکر کےحیلے بہانوں سےابھی تک عدم اعتماد پرووٹنگ نہیں ہو سکی، حمزہ شہباز

Zaib Ullah Khan

ایئر چیف سے کرغز فضائیہ کے سربراہ کی ملاقات

Rauf ansari

برطانیہ میں کورونا وائرس سےمتعلق تمام سفری پابندیاں ختم

ibrahim ibrahim

Leave a Comment