Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

پی ٹی آئی رکن اسمبلی جویریہ کو جان سے مارنے کی دھمکی، شوہر کیخلاف مقدمہ درج

اسلام آباد: ایم این اے جویریہ ظفر کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کے معاملے پر تھانہ ویمن اسلام آباد میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔

پی ٹی آئی کی ایم این اے نے تھانہ وومن میں درخواست دی کہ پارلیمنٹ لاجز میں ان کے خاوند حیدر علی نے فائرنگ کی ہے، جہاں سے جان بچا کر بھاگی اور فائر دیوار پر لگا، جس کے بعد ان کو اور ان کے گھر والوں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔

جویریہ ظفر نے اپنے خاوند حیدر علی بلوچ کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کروا دیا۔ حیدر علی بلوچ کا تعلق بھی پی ٹی آئی سے اور قومی اسمبلی کے رکن ہیں۔

Related posts

وزیرخارجہ بلاول بھٹو کی امریکی ہم منصب سے ملاقات

Rauf ansari

آرمی چیف کی پاکستان آرمی رائفل ایسوسی ایشن کے مقابلوں میں شرکت

Rauf ansari

کراچی میں کل رات سےموسلا دھار بارشوں کا امکان

ibrahim ibrahim

Leave a Comment