Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

وزیراعظم عمران خان 4 روزہ دورے پر چین روانہ

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان چین کے چار روزہ دورے پرروانہ ہوگئے ہیں، دورے میں چینی صدر شی جن پنگ اور چینی وزیراعظم سے ملاقات شیڈول ہے۔

وزیراعظم کے دورے میں متعدد معاہدوں اور ایم او یوز پر دستخط کیے جائیں گے، سی پیک سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت ہو گی، عمران خان کاروباری افراد، تعلیمی اداروں اور میڈیا کے نمائندوں سے ملیں گے۔ وزیراعظم عمران خان کل شام ونٹر اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں بھی شریک ہوں گے۔

وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین کے دوران چین کے صدر اور وزیراعظم سمیت مختلف کاروباری شخصیات کو پاکستان میں موجود سرمایہ کاری کے مواقع سے آگاہ کرنے کے لئے کتاب پیش کی جائے گی۔ جس میں پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع کے حوالے سے سیکٹر وائز تفصیلات شامل کی گئی ہیں۔

کتاب میں پاکستان میں سرمایہ کاری کے حامل شعبوں اور حکومت کی جانب سے ان شعبوں میں فراہم کی جانے والی تفصیلات موجود ہیں۔ پاکستانی وفد کے ارکان دورہ چین کے موقع پر یہ کتاب چینی سرمایہ کاروں اور کاروباری شخصیات کو پیش کریں گے۔ اس کتاب کا مقصد ملک می سرمایہ کاری کے مواقع کو فروغ دینا ہے۔

Related posts

پی آئی اے کا کرایوں میں کمی کا اعلان

Hassam alam

وزیراعظم شہباز شریف کا شہزادہ محمد بن سلمان سے ٹیلفونک رابطہ

Nehal qavi

عمران خان نے مجھ سے غیر قانونی کام کروایا، چوہدری سرور

Rauf ansari

Leave a Comment