Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

خیبرپختونخوا میں اومی کرون کیسز میں خطرناک حد تک اضافہ

پشاور: خیبر پختونخوا میں اومی کرون کے کیسز میں خطرناک حد تک اضافے کے بعد پشاور میں دو سرکاری دفاتر سمیت کئی مزید اسکولوں کو بند کردیا گیا جبکہ صوبائی حکومت نے ویکسی نیشن کے عمل کو مزید تیز کردیا ہے۔

پشاور سمیت خیبر پختونخوا میں اومی کرون میں خطرناک حد تک اضافے کے پیش نظر این سی او سی کے احکامات پر ڈائریکٹریٹ اسپیشل ایجوکیشن اور دو گرلز کالجوں سمیت کئی اسکولوں کو دس دس روز کیلئے بند کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے۔

محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے میں کیے جانے والے کورونا کے 80 ہزار سے زائد ٹیسٹ میں صوبے میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 15 فیصد رہی۔

کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث ضلعی انتظامیہ کے افسران نے شہر بھر میں کارروائیاں کرتے ہوئے ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 22 ریسٹورنٹس کو سیل کرکے منیجرز کو گرفتار کرلیا۔

Related posts

پی ایس ایل7:آج کراچی کنگز،پشاور زلمی کا مقابلہ

ibrahim ibrahim

عمران نیازی نے جتھوں کے ہمراہ اسلحہ لانے کا اعتراف کیا ، شازیہ مری

Zaib Ullah Khan

تحریک انصاف این اے 133 سے آؤٹ ہوکر بھی الیکشن جیت گئی، حسان خاور

Hassaan Akif

Leave a Comment