Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

سندھ حکومت ہماری بات سن رہی ہے، مصطفیٰ کمال

کراچی: چئیرمین پی ایس پی مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ سندھ حکومت ہماری بات سن رہی ہے، تیسرے درجے حکومت کو مالیاتی اختیارات دینے ہوں گے، اگر ایسا نہ ہوا تو اٹھارہویں ترمیم رول بیک ہوجائے گی۔

چئیرمین پی ایس پی مصطفیٰ کمال نے کراچی میں فوارہ چوک پر جاری دھرنے کے پانچویں روز کارکنان سے خطاب میں کہا کہ ہم یہاں پروٹوکول کیلئے نہیں بیٹھے، ہم نے عام آدمی کے مسائل حل کروانے ہیں۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ سب نے جشن منالیا لیکن حقیقت یہ ہے اب تک 2021 کا لوکل گورنمنٹ ارڈیننس لاگو ہے، سپریم کورٹ کا فیصلہ آئے تین دن ہوگئے، فیصلہ لاگو ہوگیا جواب نہیں۔

چئیرمین پی ایس پی کا کہنا تھا کہ کاش یہ سپریم کورٹ یہ فیصلہ 3 ماہ قبل دیتی تاکہ اس کیس کا فالو اپ آسانی سے کرلیا جاتا، صوبائی مالیتی کمیشن کیا ہے ہم نے سب کو بتایا، 12سو ارب روپے وزیراعلیٰ کے پاس آتا ہے، ہمارے مطالبات کو نا صرف سنا جا رہا ہے بلکہ انہیں مانا بھی جا رہا ہے۔

Related posts

ایڈمنسٹریٹر کراچی کو برطرف کیا جائے، حافظ نعیم الرحمان کا مطالبہ

Hassam alam

واجبات کی عدم ادائیگی: آئی پی پیز کو فرنس آئل کی سپلائی بند، 4 دن کا اسٹاک رہ گیا

Hassam alam

حکومت نے پی ٹی آئی کے 700 افراد کی گرفتاری کا منصوبہ بنالیا، فواد چوہدری

Zaib Ullah Khan

Leave a Comment