Urdu
تازہ ترین کھیل

پاکستان فٹبال فیڈریشن اورفیفا کمیٹی کے درمیان معاملات طے

اسلام آباد: پاکستان فٹبال فیڈریشن اورفیفا کمیٹی کے درمیان معاملات طے پاگئے ہیں جس کے بعد پاکستان کی معطلی ختم ہونے کے امکان روشن ہوگئے ہیں۔

وفاقی وزیربین الصوبائی رابطہ فہمیدہ مرزا نے فیفا حکام کے ساتھ اسلام آباد میں مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا کہ پاکستان فٹبال سے وابستہ لوگوں کے لئے خوشی کا دن ہے۔

وفاقی وزیرفہمیدہ مرزا نے کہا کہ ایک طریقہ کارطے کیا گیاہے۔ حکومت سرپرستی کرے گی جبکہ ہرفیڈریشن کا کلب رجسٹرڈ ہوگا اور کلب کھلاڑیوں کا ڈیٹا فراہم کرے گا۔تمام سپورٹس فیڈریشن کو فنانشل پروگرام بنانا ہوگا۔

فہمیدہ مرزا نے کہا کہ تمام اسپورٹس فیڈریشن کو فنانشل پروگرام بناناہوگا۔کارپوریٹ سیکٹرکو تمام کھیلوں کی تنظیمیں آگےلائیں۔ ہر فیڈریشن اپنے کلب رجسٹرڈ کرے ہم اس پر نگاہ رکھیں گے۔

Related posts

وزیراعظم شہباز شریف اور ترک صدر کی مشترکہ پریس کانفرنس

Rauf ansari

دوحہ میٹنگ کے بعد امداد نہیں حکم نامے آ رہے ہیں، شیخ رشید

Nehal qavi

شہباز گل پر تشدد نہیں ہوا، میڈیکل رپورٹ پولیس کو موصول

Hassam alam

Leave a Comment