Urdu
پاکستان تازہ ترین

مطالبات کی منظوری تک دھرنا جاری رہے گا،مصطفی کمال

پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفی کمال نے مطالبات کی منظوری تک دھرنا جاری رکھنے کا اعلان کردیا،مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ جب تک اختیارات نچلی سطح پر منتقل نہیں ہوں گے ملک ترقی نہیں کرے گا ملکی ترقی کے لیے عام آدمی کا بااختیار ہونا ضروری ہے۔

سندھ کے بلدیاتی قانون کے خلاف پاک سرزمین پارٹی کا دھرنا چھٹے روز بھی جاری ہے، میڈیا سے گفتگو میں مصطفی کمال کا کہنا تھا کے آئین پاکستان میں مقامی حکومتوں کے نظام کی وضاحت موجود ہے بدقسمتی کے ساتھ صوبائی وزرائے اعلی مقامی حکومتوں کے اختیارات پر قابض ہیں،جب تک اختیارات نچلی سطح پر منتقل نہیں ہوں گے ملک ترقی نہیں کرے گا ۔

چئیرمین پی ایس پی نے کہا کہ ملکی ترقی کے لیے عام آدمی کا بااختیار ہونا ضروری ہے،اٹھارویں ترمیم کے اختیارات دیں ورنہ یہ ترمیم بھی ان سے چھن جائے گی، مصطفی کمال نے مطالبات کی منظوری تک دھرنا جاری رکھنے کا اعلان کیا۔

Related posts

عمران خان ہی وزیراعظم رہیں گے، فواد چوہدری

Rauf ansari

وزیراعظم شہبازشریف آج قوم سے خطاب کریں گے

Hassam alam

وزیراعظم سے نومنتخب وزیراعلیٰ بلوچستان کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر گفتگو

Rauf ansari

Leave a Comment