Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

فوج کے ساتھ ہر قسم کے تعاون کیلئے تیار ہیں، یوسف رضا گیلانی

اسلام آباد: ایوان بالا میں قائد حزب اختلاف یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے جس لیول پر بات کی میں اس لیول پر بات نہیں کرنا چاہتا ہوں۔ پارٹی آج احتجاج کرنا چاہتی تھی لیکن میں نے روک دیا۔

پیپلز پارٹی کے رہنما سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے میڈیا نمائندوں سے گفتگو میں کہا کہ سینیٹر دلاور گروپ کی مسلسل حکومت کی حمایت کے معاملے پر بلاول زرداری بھٹو کو آگاہ کردیا۔ دلاور گروپ سے متعلق فیصلہ پارٹی قیادت کرے گی۔

اپوزیشن لیڈر نے کہاکہ وزیر خارجہ نے جس لیول پر بات کی میں اس لیول پر بات نہیں کرنا چاہتا۔آج بھی کچھ دوستوں کا خیال تھا کہ احتجاج کیا جائے۔ پارٹی احتجاج کرنا چاہتی تھی لیکن میں نے روک دیا۔

یوسف رضاگیلانی نے کہاکہ آج کے اجلاس میں ہم نے مسئلہ کشمیر پر بات کرکے پیغام دیا کہ مسئلہ کشمیر پر سب ساتھ ہیں۔ ہم افواج پاکستان کے ساتھ ہر قسم کے تعاون کے لئے تیار ہیں۔

یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ چیئر مین سینیٹ کو موثر طریقے سے ایوان کو چلانا پڑے گا۔ چیئرمین سینیٹ کو رولز کے مطابق ایوان چلانا پڑے گا۔میرے اوپر کوئی دباو ہو تو میں نے تو وزیراعظم کا عہدہ بھی چھوڑ دیا تھا۔

Related posts

سانحہ سیالکوٹ:مزید سات مرکزی ملزمان گرفتار

ibrahim ibrahim

قومی اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی

ibrahim ibrahim

اسٹیبلشمنٹ اور عدلیہ کا کردار متنازع نہیں ہونا چاہیے، بلاول بھٹو

ibrahim ibrahim

Leave a Comment