Urdu
تازہ ترین دنیا

لتامنگیشکر کا خلا کبھی پر نہیں ہوگا، نریندر مودی

نئی دہلی: بھارتی گلوکارہ لتا منگیشکر کے انتقال پر بھارت میں دو روزہ قومی سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے لتا منگیشکر کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں نریندر مودی نے کہا کہ میں بہت دُکھی ہوں کیونکہ ہماری لتا دیدی ہمیں چھوڑ کر چلی گئیں۔ وہ ہماری قوم میں ایک خلا چھوڑ گئی ہیں جسے کبھی پر نہیں کیا جا سکتا۔ نریندر مودی نے کہا کہ آنے والی نسلیں انہیں بھارتی ثقافت کی ایک باوقار شخصیت کے طور پر یاد رکھیں گی۔ جن کی سریلی آواز میں لوگوں کو مسحور کرنے کی بے مثال صلاحیت تھی۔

مودی نے کہا کہ لتا دیدی کے گانوں نے طرح طرح کے جذبات کو جنم دیا۔ انہوں نے کئی دہائیوں تک بھارتی فلمی دنیا کی تبدیلیوں کو قریب سے دیکھا ۔بھارتی وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ وہ ہمیشہ بھارت کی ترقی کے بارے میں پرجوش تھیں۔ وہ ہمیشہ ایک مضبوط اور ترقی یافتہ بھارت دیکھنا چاہتی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ میں اسے اپنا اعزاز سمجھتا ہوں کہ مجھے لتا دیدی سے ہمیشہ بے پناہ پیار ملا ہے۔ ان کے ساتھ میری بات چیت ناقابل فراموش رہے گی۔ مودی نے مزید کہا کہ میں لتا دیدی کی موت پر اپنے ہم وطنوں کے ساتھ غمزدہ ہوں اور ان کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ واضح رہے کہ لتا منگیشکر 92 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں ہیں۔ وہ گزشتہ مہینے کورونا میں مبتلا ہو گئیں تھیں۔

Related posts

فرح خان کو نیب میں طلبی کا نوٹس جاری

ibrahim ibrahim

عمران خان اپوزیشن کے ساتھ بیٹھنے کو تیارہیں، چوہدری سرور

Rauf ansari

میٹا کی روسی سرکاری میڈیا کے اشتہارات پر پابندی

Hassam alam

Leave a Comment