Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

بیجنگ میں پاکستانی طلبا کی سہولت کیلئے پورٹل کا افتتاح

بیجنگ: وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بیجنگ میں پاکستانی طلباء اور پروفیشنلز کی سہولت کیلئے پورٹل کا افتتاح کردیا گیا۔

پاکستانی طلباء اور پروفیشنلز کی سہولت کیلئے بنائے گئے پورٹل کے افتتاح کے موقع پر شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اس پورٹل کا مقصد پاکستانی طلباء اور چینی ماہرین کے مابین تکنیکی روابط کو فروغ دینا ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ پورٹل پاکستانی طلباء اور چین میں پیشہ ورانہ کمیونٹی کے درمیان روابط بڑھانے کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کرے گا اور جدید تحقیقی اختراعات اور دریافتوں کے ضمن میں معاونت فراہم کرے گا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستانی طلباء اور پروفیشنلز اپنی کامیابیوں کو اس پورٹل کے ذریعے اجاگر کرسکیں گے۔ چین میں پاکستان کے سفیر معین الحق بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Related posts

شدید گرمی کے بعد بارش کی پیش گوئی

Hassam alam

او آئی سی کے سیکرٹری جنرل کی پاکستان کو سربراہی اجلاس کی میزبانی کرنے پر مبارکباد

Hassaan Akif

بھارت نے پاکستان کو جیتنے کے لیئے 182 رنز کا ہدف دے دیا

Nehal qavi

Leave a Comment