Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

عمران خان روسی صدر کی دعوت پر رواں ماہ روس کا دورہ کریں گے

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان رواں ماہ روس کا دورہ کریں گے۔سفارتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم روس کا دوطرفہ دورہ کرنے والے 23سال میں پہلے وزیراعظم ہونگے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان روس کے صدر پیوٹن کی دعوت پر رواں ماہ روس کا تاریخی دورہ کریں گے۔ وزیراعظم روس کادورہ کرنے والے 23سال میں پہلے وزیراعظم ہونگے۔دورہ میں وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ اعلیٰ سطح وفد بھی انکے ہمراہ جائے گا۔

سفارتی ذرائع کے مطابق دورہ روس فروری کے آخر میں کیا جائے گا جس کے لیے شیڈول کا سلسلہ جاری ہے۔وزیراعظم دورہ روس میں دوطرفہ تعلقات، نارتھ ساؤتھ گیس پائپ لائن سمیت مخلتف اہم امور پر بات کریں گے۔

خیال رہے کہ آخری بار کسی پاکستانی وزیراعظم نے دو طرفہ دورہ روس سنہ 1999 میں کیا تھا جبکہ سابق صدر آصف علی زرداری نے بطور صدر آخری مرتبہ روس کا دوطرفہ دورہ کیا تھا جو سنہ 2011 میں ہوا۔

Related posts

جلسہ گاہ میں پولیس گردی کا مظاہرہ کیا گیا، عثمان ڈار

Zaib Ullah Khan

گورنرسندھ نے 17 ویں عالمی تجارتی و صنعتی میلے کا افتتاح کردیا

Rauf ansari

جنوبی پنجاب صوبے کا قیام،شاہ محمود قریشی نے آئینی ترمیمی بل پیش کردیا

ibrahim ibrahim

Leave a Comment