Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

پی ٹی آئی کے علاوہ کوئی آپشن نہیں ہے، عمران خان

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں پنجاب،کےپی بلدیاتی انتخابات کی حکمت عملی پر غورکیاگیا۔اجلاس میں پی ٹی آئی نے بڑے پیمانے پر جلسے شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں پنجاب،کےپی بلدیاتی انتخابات کی حکمت عملی پر غور کیا گیا ۔ پی ٹی آئی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی نے بڑے پیمانے پر جلسے شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کی وزیراعظم نے منظوری دےدی ہے۔

وزیراعظم نے سی ای سی کمیٹی کوبطور پارٹی چیئرمین گائیڈ لائنز جاری کردیں۔وزیراعظم عمران خان نے بلدیاتی انتخابات کے لیے عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔وزیراعظم نے عوامی جلسوں کا شیڈول تیار کرنے کی ہدایت کی۔پی ٹی آئی پنجاب،کےپی میں بڑے پیمانے پر پاور شو کرےگی ۔

اجلاس میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ اور ٹکٹوں کی تقسیم کے طریقہ کار پر بھی مشاورت کی گئی۔بڑے شہروں میں مئیرز کے لیے ناموں کی تجاویز پر بھی غور کیا گیا۔اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے لیے پارٹی کے تنظیمی ڈھانچہ کو منظم کیا جائے۔ہمارے کارکنان پارٹی کا قیمتی اثاثہ ہیں ۔بلدیاتی انتخابات میں میرٹ پر ٹکٹیں تقسیم کی جائیں گی۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف ملک کی مقبول جماعت ہے۔بلدیاتی انتخابات میں پوری قوت کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔عوام کے پاس پی ٹی آئی کے علاوہ کوئی بہتر آپشن نہیں ہے۔

Related posts

امریکہ کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتے ہیں، شاہ محمود قریشی

Rauf ansari

ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کی کوششوں کو تسلیم کر لیا

Hassam alam

ویمن ورلڈ کپ: پاکستان ویمن ٹیم کی 13 سال بعد پہلی کامیابی

Zaib Ullah Khan

Leave a Comment