Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

حکومت کی معاشی پالیسی ہاتھ پھیلاؤ، کشکول اٹھاؤ ہے، سراج الحق

لاہور: امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ ملک میں بے یقینی کی فضا قائم ہے۔ حکومت مصنوعی آکسیجن پر زندہ ہے۔گزشتہ ساڑھے تین برسوں میں پی ٹی آئی کی کارکردگی زیرو ہے۔حکومت کی معاشی پالیسی ہاتھ پھیلاؤ، کشکول اٹھاؤ ہے۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے جوگی زئی قبیلے کے وفد نے ملاقات کی ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پر آئی ایم ایف اور ایف اے ٹی ایف کی عمل داری قائم ہو چکی ہے۔ عالمی اداروں کے ڈکٹیٹ کیے گئے قوانین پاس ہونے کے دوران قومی اسمبلی اور سینیٹ سے اپوزیشن لیڈرز کا غائب ہونا سوالیہ نشان ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بڑی اپوزیشن جماعتیں اگر دعویٰ کرتی ہیں کہ انہوں نے منی بجٹ اور سٹیٹ بنک آرڈیننس پر حکومت کا ساتھ نہیں دیا تو سینیٹ میں ترمیمی بل لائیں۔جماعت اسلامی نے قومی اسمبلی میں ترامیم کا بل جمع کرا دیا ۔ اپوزیشن سچائی ثابت کرے اور ساتھ دے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ملک کے مسائل کا حل اسلامی نظام کا نفاذ ہے۔ جماعت اسلامی کی جدوجہد نظام مصطفیؐ کے لیے ہے۔ اللہ کی مدد ونصرت اور عوامی طاقت سے اقتدار میں آ کر سودی نظام کا خاتمہ کریں گے۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ اداروں،عدالتوں اور نظام تعلیم کو اسلام کے بتائے ہوئے سنہری اصولوں کے مطابق ڈھالا جائے گا۔بلوچستان محرومیوں کی داستان رقم کر رہا ہے۔پرویز مشرف کے دور سے لے کر اب تک بلوچستان کے عوام سے زیادتیاں ہو رہی ہیں۔ بلوچستان کے عوام بھیک نہیں اپنا حق مانگ رہے ہیں۔

Related posts

ایم کیو ایم کا وزیراعظم پرگورنرسندھ کی تقرری جلدکرنے پر زور

Zaib Ullah Khan

سیلیکٹد وزیراعظم کے اعلانات کے بعد ملک میں تاریکی چھاگئی ہے

Hassaan Akif

عمران خان منصوبے کے تحت جھوٹ بولتے ہیں، خواجہ آصف

Zaib Ullah Khan

Leave a Comment