Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

شہباز شریف کی کرپشن پر خاموش رہنا جرم ہے، عمران خان

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کے خلاف کرپشن کے اوپن اینڈ شٹ کیسز ہیں۔ انکی کرپشن پر خاموش رہنا جرم ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پارٹی رہنماؤں اور ترجمانوں کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم کے دورہ چین پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ذرائع نے بتایا کہ وفاق وزیر منصوبہ بندی اسد عمر اور معاون خصوصی سی پیک خالد منصور نے بریفنگ دی۔

اجلاس سے خطاب میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کے خلاف کرپشن کے اوپن اینڈ شٹ کیسز ہیں، انکی کرپشن پر خاموش رہنا جرم ہے۔جس جس نے ملک کا پیسہ لوٹا بے نقاب کرتے رہیں گے۔

عمران خان نے کہا کہ عالمی امور پر پاکستان کے مؤقف کو پزیرائی مل رہی ہے۔یہ دورہ چین تاریخی اور گزشتہ دوروں سے مختلف تھا۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ چینی قیادت کے ساتھ ملاقاتیں کامیاب رہیں جن کا پاکستان کو فائدہ ہو گا۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ چین سیاسی اور جغرافیائی امور پر پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔ چین پاکستان کی صنعتی ترقی میں اہم کردار ادا کرنے جا رہا ہے۔ چین نے مسئلہ کشمیر اور افغانستان کے معاملہ پرپاکستان کے مؤقف کی تائید کی ہے۔

Related posts

تیز رفتار ٹرالر کی موٹر سائیکل سواروں کو ٹکر، 3 افراد جاں بحق

Rauf ansari

کراچی یونیورسٹی دھماکے کی تحقیقات کیلئے ٹیم تشکیل دے دی گئی

Hassam alam

دنیا بھر میں کورونا کیسز کی تعداد 30 کروڑ سے تجاوز کرگئی

Hassam alam

Leave a Comment