لاہور: مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عوام کی حالت زار ، حکومتی نااہلی اور ہر میدان میں ناکامی کو مدنظر رکھتے ہوئے پارٹی میں اس بات پر اتفاق ہے کہ عمران خان حکومت کو جانا چاہیے۔
لیگی نائب صدر مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ عمران خان کی حکومت اب جتنے دن بھی رہے گی عوام کی مشکلات میں اضافہ ہوگا۔عوام کی حالت ، حکومتی نااہلی اور ہر میدان میں ناکامی کو مدنظر رکھتے ہوئے اس بات پر اتفاق ہے کہ اس حکومت کو جانا چاہیے۔
