Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

دنیا اب کسی سرد جنگ کی متحمل نہیں ہوسکتی

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ دنیا اب کسی سرد جنگ کی متحمل نہیں ہوسکتی، مسئلہ کشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان اہم تنازع ہے، توقع ہے ہم اس مسئلے کو بات چیت سے حل کر لیں گے۔

چینی ٹی وی کو ایک انٹرویو میں وزیر اعظم عمران خان نے ونٹر اولمپکس پر چینی عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا پاکستان اور چین کی دوستی منفرد ہےدونوں ممالک کے مستحکم تعلقات کی وجہ سے پورے خطے میں امن ہے۔

سی پیک کو بیلٹ اینڈ روڈ کا فلیگ شپ منصوبہ قرار دیتے وزیر اعظم نے کہا کہ اب ہم سی پیک کے دوسرے مرحلے میں داخل ہو رہے ہیں، میری حکومت کی توجہ اپنے لوگوں کو کسی نہ کسی طرح غربت سے نکالنے پر ہے۔

خطے کے مسائل کے حوالے سے وزیر اعظم نے کہا کہ تمام سیاسی اختلافات مذاکرات سے حل ہونے چاہئیں، افغانستان کو سنگین انسانی بحران کا سامنا ہے دنیا نے افغانستان کے مالی اثاثے منجمد کر دیئےٍ ہیں جس سے افغانستان میں غربت، بھوک اور قحط کا خدشہ ہے، پہلی بار افغانستان میں امن کو ایک موقع ملا ہے، افغانستان کےعوام نے 40 سال جنگ کے سوا کچھ نہیں دیکھا۔

مسئلہ کشمیر کے حوالے سے وزیر اعظم عمران خان نے بتایا کہ مسئلہ کشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان اہم تنازع ہے تاہم توقع ہے ہم اس مسئلے کو بات چیت سے حل کر لیں گے، ہمیں اپنے اختلافات سیاسی بات چیت سے حل کرنے چاہئیں، دنیا اب کسی سرد جنگ کی متحمل نہیں ہوسکتی۔

Related posts

ترقی کے سفر میں کسی کو حائل نہیں ہونے دیں گے، عثمان بزدار

Hassaan Akif

قوم اپنے غیرت مند لیڈر کے ساتھ کھڑی ہے، اسد عمر

ibrahim ibrahim

آئی جی سندھ مشتاق مہر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

ibrahim ibrahim

Leave a Comment