Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین عدالتیں و مقدمے

خیبر پختونخوا بلدیاتی انتخابات : دوسرا مرحلہ ملتوی کرنے کافیصلہ معطل

اسلام آباد: سپریم کورٹ نےخیبر پختونخوا بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ ملتوی کرنے کا پشاور ہائیکورٹ کافیصلہ معطل کر دیا۔

سپریم کورٹ میں کے پی بلدیاتی انتخابات کا دوسرے مرحلے کرانے کے پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سماعت ہوئی۔ سپریم کورٹ نے پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کر تے ہوئے فریقین کو نوٹسز جاری کر دیے۔

کیس کی سماعت کے دوران جسٹس عائشہ ملک نے ریمارکس دیے کہ پشاور ہائیکورٹ کو فیصلے سے پہلے الیکشن کمیشن کا موقف سننا چاہیے تھا۔اس بات کی تصدیق نہیں ہوئی کہ خیبر پختونخوا میں موسمی حالات الیکشن میں رکاوٹ ڈال سکتے ہیں۔

جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیے کہ محکمہ موسمیات کی رپورٹ کو الیکشن کمیشن نے دیکھنا تھا عدالت نے نہیں۔پشاور ہائیکورٹ کو فیصلہ دینے کی اتنی جلدی کیا تھی؟۔ عدالت نے فریقین سے جواب طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت14 فروری تک ملتوی کردی۔جسٹس اعجازالاحسن اور جسٹس عائشہ ملک پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔

Related posts

عمران خان اپوزیشن کے ساتھ بیٹھنے کو تیارہیں، چوہدری سرور

Rauf ansari

بڑا انسان وہ ہوتا ہے جس کا خواب بڑا ہوتا ہے، وزیر اعظم

Hassaan Akif

حکومت کا گوادر میں گھریلو صارفین کو سولر پینل فراہم کرنے کا فیصلہ

ibrahim ibrahim

Leave a Comment