Urdu
تازہ ترین کھیل

پی ایس ایل7:آج ملتان سلطان کا لاہور قلندر سے ٹاکرا

لاہور: ایچ بی ایل پی ایس ایل سات میں آج دفاعی چیمپئن اور ناقابل شکست ملتان سلطانز کا مقابلہ میزبان لاہور قلندرسے ہوگا۔ رضوان الیون اپنے تمام چھ میچ جیت چکی ہے۔ شاہین شاہ کی ٹیم تین فتوحات کی بدولت تیسرے نمبرپرہے۔ باہمی پہلے میچ میں لاہور کی ٹیم کو ملتان نے شکست دی تھی۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں آج ایچ بی ایل پی ایس ایل سات میں دفاعی چیمپئن اور ناقابل شکست ملتان سلطانز اور میزبان لاہور قلندر کا ٹکراؤ ہوگا۔ محمد رضوان کی ملتان سلطانز نے گذشتہ روز پشاور زلمی کے خلاف ایک سو چوراسی رنز ہدف کا کامیاب دفاع کیا اورمسلسل چھٹی فتح حاصل کرلی اور پورے بارہ پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن برقرار رکھی۔

میچ میں اوس کاکوئی اثر دکھائی نہیں دیا۔ پی ایس ایل سات کے پہلے میچ میں ملتان سلطانز نے لاہورقلندرکو پانچ وکٹوں سے شکست دی تھی۔ شاہین شاہ آفریدی کی زیرقیادت لاہور کی ٹیم پانچ میں سے تین میچ جیت کر چھ پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پرہے۔ پوائنٹ ٹیبل لیڈر ملتان کوزیرکرنے کے لیے لاہور کوغیر معمولی کارکردگی پیش کرنا ہوگی۔

Related posts

پاکستان کی آزادی آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دی گئی، شہباز شریف

Rauf ansari

ایم کیو ایم کو عوامی مفادات میں کوئی دلچسپی نہیں، سعید غنی

Hassam alam

تحریک انصاف کے پاس سیاست کے لئے سازش کے علاوہ کچھ نہیں،شیری رحمان

ibrahim ibrahim

Leave a Comment