Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

عمران مافیا پاکستان کے عوام کا خون چوس رہا ہے ، مریم اورنگزیب

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ شہبازشریف کے خلاف کرپشن کیسز ثابت کرنے میں ناکام ہوچکا ہے۔ ایف آئی اے کا سارا کیس اور الزامات وہی پرانے ہیں ۔ ایف آئی اے افسران ریاست کے ملازم ہیں عمران خان کے نہیں ،انہیں شہزاداکبر سے عبرت حاصل کرنی چاہیئے۔

مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب نے ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کے ہمراہ پریس کانفرنس کی ۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو شہباز شریف کا خوف اس لئے ہے کہ وہ انہیں گھر بھیجنے کی تیاری کررہا ہے ۔ شہبازشریف آپ کو گھر بھیج کر رہیں گے۔ تحریک عدم اعتماد کے لیے مشاورت جاری ہے ۔ عوام جلد خوشخبری سنیں گی۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران مافیا پاکستان کے عوام کا خون چوس رہا ہے ۔ عمران کا اپنا گھر بھتہ خوری میں ملوث ہے جس کی تمام شہادتیں موجود ہیں۔ عمران خان سڑکوں پر نہیں جیل جائیں گے۔عمران کرسی سے ہٹیں گے یہ کرائے کے ترجمان کہیں نظر نہیں آئیں گے۔

Related posts

مہنگائی سے چھٹکارا عمران خان سے چھٹکارے سے منسلک ہے، شازیہ مری

Hassaan Akif

اسپیکر قومی اسمبلی نے اپنی رہائش گاہ پر اہم اجلاس طلب کرلیا

Rauf ansari

عمران خان نےاتوار 19جون کو رات 9 بجے احتجاج کی کال دے دی

ibrahim ibrahim

Leave a Comment