Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

شاہد خاقان عباسی کی میاں چنوں واقعے کی شدید مذمت

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما شاہد خاقان عباسی کی خانیوال میں مشتعل ہجوم کے ہاتھوں ایک شخص کی ہلاکت کی مذمت کرتےہوئے کہا ہے کہ اس طرح کے واقعات شرمناک ہی نہیں قابل فکر اور تشویشناک بھی ہیں۔

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے میاں چنوں واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں قانون ہاتھ میں لینے اور جتھوں کے ہاتھوں قتل کرنے کے بڑھتے واقعات قابل مذمت ، شرمناک اور تشویشناک ہیں ۔ حکومت سماج میں بڑھتے انتشار پر موثر اقدامات کیا کرتی اسے اس معاملے کا شعور اور احساس تک نہیں ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ معاشرے کے تمام طبقات کو صورتحال کی سنگینی کا ادراک کرتے ہوئے جامع حکمت عملی تیار کرنا ہوگی ۔ سیالکوٹ سانحے کی طرح خانیوال کے واقعے کی تحقیقات کی جائیں۔ قانون ہاتھ میں لینے والوں کو سخت سزا دی جائے۔

Related posts

حکومت مخالف فیصلہ کن تحریک چلانے جارہے ہیں،بلاول بھٹو

ibrahim ibrahim

کراچی میں بارش، حادثات میں 2 افراد جاں بحق

Hassam alam

بلدیاتی ترمیم کے بل پر اپوزیشن سے بات کی تھی، آغا سراج درانی

Hassam alam

Leave a Comment