Urdu
ابتک پاکستان تازہ ترین کھیل

پی ایس ایل7: لاہور قلندر نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی

لاہور: پاکستان سپر لیگ 7 کے دوسرے مرحلے میں لاہور قلندرز نے فخر اور کامران غلام کی شاندار بیٹنگ کی بدولت کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔

قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے پاکستان سپر لیگ سیزن 7 کے 20ویں میچ میں لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹ کے نقصان پرقلندرز کو 142 رنز کا ہدف دیدیا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اوپنر بلے باز جیسن روئے بغیر کسی رنز بناکر شاہین آفریدی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔افتخار احمد 50 رنز بنا کر نمایاں رہےجبکہ عمر اکمل 25 اور احسن خان نے 17 رنز بنائے ۔

لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی اور ڈیوڈ ویزے نے 2،2 وکٹیں لی۔ جبکہ حارث رؤف اور راشد خان نے 1،1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

لاہور قلندرز نے 141 رنز کا ہدف 17.4 اوورز میں صرف دو وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا۔ فخرزمان اور کامران غلام نے نصف سنچریاں اسکور کیں۔ عبداللہ شفیق 19 اور حفیظ نے 9 رنز کی باری کھیلی۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے نور احمد اور مدثر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

پی ایس ایل میں اب تک کھیلے گئے میچز میں ملتان سلطانز 7 میں 6 میچز جیتنے کے بعد 12 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے،۔لاہور قلندرز نے 5 کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ نے 3، 3 جبکہ پشاور زلمی نے 2 میچز جیتے ہیں۔ کراچی کنگز کو رواں سیزن میں کوئی کامیابی نصیب نہیں ہوئی ہے۔

Related posts

پی ٹی آئی پشاور، مردان، کوہاٹ اور بنوں میں سٹی میئرکا الیکشن ہار گئی

Hassam alam

دنیا کی لمبی ترین گاڑی میں ہیلی پیڈ بھی شامل

Hassam alam

اوپن مارکیٹ میں ڈالر 230 روپے کا ہوگیا

ibrahim ibrahim

Leave a Comment