Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

جو گبھرائے ہوئے ہیں ان کو چوہدری صاحب کی صحت کا خیال آگیا

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مونس الٰہی آپ کی فیملی پر مکمل اعتماد ہے، جو گبھرائے ہوئے ہیں ان کو چوہدری صاحب کی صحت کا خیال آگیا۔

پاکستان میں ہائیڈرو پاور ڈویلپمنٹ کے حوالے سے منعقدہ عالمی سمپوزیم سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ میں نے تحریک انصاف کی ٹریننگ کرائی ہوئی ہے، جو گھبرائے ہوئے ہیں انہیں اب چودھری شجاعت کی صحت یاد آئی، چودھری فیملی پر پورا اعتماد ہے، مونس الہٰی کام کو جہاد سمجھ کر کر رہے ہیں، خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

عمران خان نے کہا کہ چین 5 ہزار بڑے ڈیم بنا چکا، ہم نے اب تک صرف 2 بڑے ڈیم بنائے، ڈیمز نہ بننے کی وجہ سے پاکستان کو بہت نقصان ہوا، اگر ہم نے ڈیمز بنائے ہوتے تو بجلی مہنگی نہ ہوتی، بجلی مہنگی ہوتی ہے تو سب کچھ مہنگا ہو جاتا ہے، تھر اور بلوچستان میں بھی زمین پڑی ہے، پانی کی کمی ہے، ہم نے الیکشن کا سوچنے کے بجائے لانگ ٹرم پلاننگ کی، ہماری آبادی بڑھ رہی ہے اور وسائل کم ہو رہے ہیں، کاشتکاری کیلئے پانی ذخیرہ کرنا بہت ضروری ہے۔

قبل ازیں مونس الہٰی کا کہنا تھا کہ گھر آنے والوں کو ملنا اور ویلکم کرنا ہمارا کام ہے، وزیراعظم اپنے ساتھیوں سے کہہ دیں گھبرانا نہیں، سیاسی لوگ تعلقات بناتے اور نبھاتے ہیں، ہم سیاسی لوگ ہیں، لوگوں سے ملنا ہمارا کام ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کیلئے نئے ڈیمز بنانا بہت ضروری ہے، جلد کالا باغ ڈیم کا پروپوزل کابینہ میں لے کر جائیں گے۔

Related posts

انٹر بینک میں ڈالر 201 روپے کا ہوگیا

Hassam alam

شیخ رشید عمران خان کے منتظر، ڈی چوک جانے کی تیاریاں

Rauf ansari

پاکستان کے زرِمبادلہ ذخائر تقریباً 9.3 ارب ڈالر ہو گئے،اسٹیٹ بینک

ibrahim ibrahim

Leave a Comment