Urdu
تازہ ترین دنیا

او آئی سی کا بھارت میں حجاب پر پابندی پر اظہار تشویش

جدہ: اسلامی ممالک کی تنظیم او آئی سی بھی بھارت میں حجاب کی پابندی پر بول پڑی۔ بھارت میں مسلمانوں پر مسلسل حملوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے نفرت انگیز جرائم روکنے کیلیے عالمی برادری سے کردار ادا کرنے کا مطالبہ کردیا۔

اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی نے بھارت کی ریاست اتراکھنڈ میں ہری دوار میں مسلمانوں کی نسل کشی سے متعلق حالیہ عوامی مطالبات پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اس نے سوشل میڈیا سائٹس پر مسلم خواتین کو ہراساں کرنے کے واقعات کے ساتھ ساتھ جنوبی ریاست کرناٹک میں مسلم طالبات کے حجاب پہننے پر پابندی عائد کرنے کی اطلاعات پر بھی تشویش کا اظہارکیا ہے۔

جدہ میں او آئی سی کے جنرل سیکریٹریٹ سے جاری بیان میں کہا ہے کہ او آئی سی نے عالمی برادری بالخصوص اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس سلسلے میں ضروری اقدامات کرے۔

Related posts

پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کے فیصلے کو ہائیکورٹ میں چیلنج کرے گی، اسد عمر

Nehal qavi

یوٹیلیٹی اسٹورز پرگھی اورکوکنگ آئل مہنگا کردیا گیا

ibrahim ibrahim

ملک بھر میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں

Nehal qavi

Leave a Comment