Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

جنوبی پنجاب صوبے پر پی پی اور ن لیگ نے جواب نہیں دیا، شاہ محمود قریشی

ملتان: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ اپوزیشن اپنے مفادات کی خاطر ہاتھ پیر مار رہی ہے۔ ایک دوسرے کو گھسیٹنے کی باتیں کرنے والے باہم شیر و شکر ہوگئے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ملتان میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ حکومتیں 20 ارب روپے کا خسارہ چھوڑ کر گئیں۔ بجلی ساز کمپنیوں سے ایسے معاہدے کیے کہ میٹر چلے یہ نہ چلے بل لازمی آتے ہیں ۔ جو ایک دوسرے کو گھسیٹنے کی باتیں کرتے تھے آج ایک دوسرے سے منسلک ہوگئے ہیں۔ ایک دوسرے کو گھر بھیجنے والے ایک دوسرے کے گھر پہنچ گئے ہیں

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ جنوبی پنجاب صوبے کی حوالے سے پیپلز پارٹی اور ن لیگ کو دو خط لکھ چکا ہوں لیکن کوئی جواب نہیں آیا ۔ وقت آنے پر بتاؤں گا یہ جواب کیوں نہیں دے رہے ۔یہ اعلانات صرف تقریروں تک ہی محدود ہیں ۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ملک میں صف بندی جیسی کیفیت جنم رہی ہے جو کسی کے مفاد میں نہیں ۔ ترکمانستان سے سستی گیس پائپ لائن منصوبے پر بات چل رہی ہے جلد عوام کو اچھی خبر ملے گی۔

Related posts

اسلام آباد میں بارش کے بعد موسم مزید سرد ہوگیا

Hassam alam

آئی ایم ایف معاہدے کی وجہ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں

Hassam alam

کراچی کی راتیں مزید سرد ہوگئیں

ibrahim ibrahim

Leave a Comment