اسلام آباد: سابق صدر آصف علی زرداری نے سینئر صحافی محسن بیگ کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے،آصف زرداری کا کہنا ہے کہ اختلاف رائے رکھنے والوں پر حکومتی طاقت کا استعمال آمرانہ ذہنیت کی عکاسی ہے،اگر کسی میں تنقید سننے کا حوصلہ نہیں ہے تو سیاست کرنا چھوڑ دے،محسن بیگ کو جس انداز میں گرفتار کیا گیاوہ قانون سے ماورا ہے،حکومت ہوش کے ناخن لے اور صحافی محسن بیگ کو رہا کرے۔
