معروف بالی وڈ میوزک ڈائریکٹر بپی لہری کی آخری رسومات ممبئی کے شمشان گھاٹ میں ادا کردیں گئیں. آخری رسومات میں گلوکار شان، میکا سنگھ، اداکار شکتی کپور اور ودیا بالن سمیت متعدد ستاروں نے شرکت کی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بپی لہری کی آخری رسومات آج صبح شروع ہوئیں، جب ان کے بیٹے بپا لہری اپنے اہل خانہ کے ساتھ امریکا سے ممبئی پہنچے۔ گلوکار کی آخری رسومات میں خاندان کے افراد کے علاوہ بالی ووڈ شخصیات نے بھی شرکت کی۔کاجول، شان، راکیش روشن، پونم ڈھلون، شکتی کپور، ودیا بالن سمیت بھارتی میوزک انڈسٹری کی کئی شخصیات نے بپی لہری کی آخری رسومات میں شرکت کی۔
