Urdu
پاکستان تازہ ترین کاروبار نیوز ہیڈلائن

سندھ میں ڈھائی ماہ کی بندش کے بعد ایک بار پھر سی این جی اسٹیشنز بند

کراچی: سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے ایک بار پھرسی این جی کی بندش کا اعلان کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایس جی سی کی جانب سے ڈھائی ماہ کی بندش کے بعد صرف تین دن سپلائی بحال رہی جس کے بعد 72 گھنٹے بعد پھر سی این جی بندش کا اعلان کردیا گیا۔ سندھ کے تمام سی این جی اسٹیشنزکل صبح 08 بجے سے پیر کی صبح 08 تک بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ایس ایس جی سی کا کہنا ہے کہ بندش کا فیصلہ گھریلو صارفین کی گیس کی ضروریات کوپورا کرنے کیلئے کیا گیا ہے۔ آل سندھ سی این جی ایسوسی ایشن کے چیئرمین سمیر نجمل حسین کا کہنا ہے کہ مہنگی گیس اوربندش صرف سی این جی سیکٹر کو تباہ کرنے کی سازش ہے۔

Related posts

سانحہ تلمبہ کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، طاہر اشرفی

Zaib Ullah Khan

وزیراعظم عمران خان سے مولانا طارق جمیل کی ملاقات

Hassam alam

پی آئی اے سعودی عرب کی ہفتہ وار اڑتالیس پروازیں آپریٹ کرے گی

Rauf ansari

Leave a Comment