Urdu
تازہ ترین دنیا

مدینہ منورہ خواتین کیلئے محفوظ ترین شہر قرار

لندن: برطانوی ادارے کی جانب سے تنہا سفر کرنے والی خواتین کے لئے مدینہ منورہ کو محفوظ ترین شہر قرار دیا گیا جبکہ فرانس کے شہر پیرس کو خواتین کے لئے غیر محفوظ شہر قرار دیا گیا ہے ۔

برطانوی ادارے نے دنیا بھر سے تنہا سفر کرنے والی خواتین کے لیے محفوظ ترین شہر کی فہرست جاری کی ہے جس میں خواتین کے لئے مدینہ منورہ کو محفوظ ترین شہر قرار دیا گیاہے۔ رپورٹ کے مطابق مدینہ منورہ میں جرائم کی شرح انتہائی کم ہے۔

برطانوی ادارے نے اپنی رپورٹ میں فرانس کے دار الحکومت پیرس کو مسافر خواتین کے لیے سب سے کم محفوظ شہر قرار دیا۔اپنی تحقیق متعدد بنیادوں پر کی ہے جن میں رات کے وقت تنہا خواتین کا سفر کرنا، پر امن طریقے سے گھومنا پھرنا، جرائم کی شرح کم ہونا اور دوسرے لوگوں سے تعاون اور احترام حاصل کرنا شامل ہے۔

رپورٹ میں دوسرے نمبر پرخواتین کے لئے محفوظ ترین شہر تھائی لینڈ کا شہر چیانگ مائی ہے۔ تیسرے نمبر پر دبئی ہے۔ چوتھے نمبر پر جاپان کا شہر کیوٹو ہے جبکہ پانچویں نمبر پر چین کا شہر ماکاؤ ہے۔

Related posts

کراچی:بارش کے باعث فضائی آپریشن بری طرح متاثر

ibrahim ibrahim

قومی اسمبلی کا اجلاس 14 مارچ کو بلانے کی تجویز

Rauf ansari

اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ پر عمران خان مستعفی ہوکر گھر چلے جائیں، عطا اللہ تارڑ

Hassaan Akif

Leave a Comment