Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

بھارت سمجھوتہ ایکسپریس کے متاثرین کو انصاف فراہم کرنے میں ناکام رہا، دفتر خارجہ

اسلام آباد: دفتر خارجہ کے ترجمان عاصم افتخار کا کہنا ہے کہ آج سمجھوتہ ایکسپریس سانحہ کو 15 سال ہو چکے ہیں مگر بھارت اس گھناؤنے سانحہ کے ملزمان کو کٹہرے میں لانے اور متاثرین کو انصاف فراہم کرنے میں ناکام رہا ہے۔

اسلام آباد میں وزارت خارجہ میں ہفتہ وار میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ سمجھوتہ ایکسپریس سانحہ کو 15 سال گزرنے کے باوجود بھارت اب تک متاثرین کو انصاف فراہم کرنے میں ناکام رہا ہے۔ اس حوالے سے بھارتی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کر کے پاکستان کی طرف سے احتجاج کیا گیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت میں سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس کا جو عدالتی ٹرائل ہوا وہ غیر مطمئن ہے۔ سانحے میں ملوث کرداروں کو باعزت بری کردیا گیا جو قابل مذمت ہے۔

وزیراعظم کے دورہ چین کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کا دورہ چین کامیاب رہا۔ سی پیک کے حوالے سے چودہ ایم او یوز پر دستخط کئے گئے ۔پاکستان دنیا کے دیگر ممالک کی طرح دہشتگردی کا شکار رہا ہے۔ سرحد پار سے بھارت پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان عاصم افتخار نے مزید کہا کہ وزارت خارجہ کی کارکردگی گیارویں نمبر پر آنے سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ وزارت خارجہ کی کارکردگی ہمیشہ ٹاپ پر رہی ہے۔

Related posts

پنجاب میں ڈینگی کی تباہ کاریاں جاری، مزید 5 افراد جان کی بازی ہار گئے

Rauf ansari

وزیراعلیٰ پنجاب مخالفین کو پھانسیاں دینے کی دھمکیاں دے رہے ہیں، عطا اللہ تاڑر

Nehal qavi

شاہ محمود قریشی سے امریکی خارجہ امور کمیٹی کے چیئرمین کی ملاقات

Rauf ansari

Leave a Comment